An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Hijr

سورۃ الحِجر

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌۙ ۝٣٤ وَّاِنَّ عَلَيۡكَ اللَّعۡنَةَ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ ۝٣٥ قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ۝٣٦ قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ ۝٣٧ اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ ۝٣٨ قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَلَاُغۡوِيَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۝٣٩ اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝٤٠ قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَـىَّ مُسۡتَقِيۡمٌ ۝٤١ اِنَّ عِبَادِىۡ لَـيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الۡغٰوِيۡنَ ۝٤٢ وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۝٤٣ لَهَا سَبۡعَةُ اَبۡوَابٍؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ ۝٤٤ اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍؕ ۝٤٥ اُدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيۡنَ ۝٤٦ وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ اِخۡوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ ۝٤٧ لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ ۝٤٨ نَبِّئۡ عِبَادِىۡۤ اَنِّىۡۤ اَنَا الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُۙ ۝٤٩ وَاَنَّ عَذَابِىۡ هُوَ الۡعَذَابُ الۡاَلِيۡمُ ۝٥٠ وَنَبِّئۡهُمۡ عَنۡ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَۘ ۝٥١ اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ اِنَّا مِنۡكُمۡ وَجِلُوۡنَ ۝٥٢
کہا تو آسمان سے نکل جا بے شک تو مردود ہو گیا اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت رہے گی کہا اے میرے رب! تو پھر مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے فرمایا بےشک تجھے مہلت ہے وقت معلوم کے دن تک کہا اے میرے رب! جیسا تو نے مجھے گمراہ لیا ہے البتہ ضرور ضرور میں زمین میں انہیں ان کے گناہوں کو مرغوب کر کے دکھاؤں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا سوائے تیرے ان بندوں کے جو اُن میں مخلص ہو ں گے فرمایا یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے بے شک میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی بس نہیں چلے گا مگر جو گمراہوں میں سے تیرا تابعدار ہوا اور بے شک ان سب کا وعدہ دوزخ پر ہے اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان کے الگ الگ حصے ہیں بے شک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں رہیں گے ان باغوں میں سلامتی اور امن سے جا کر رہو اور اُن کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب دور کر دیں گے سب بھائی بھائی ہوں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھنے والے ہوں گے اُنہیں وہاں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے میرے بندوں کو اطلاع دے کہ بےشک میں بحشنے والا مہربان ہوں اور بے شک میرا عذاب وہی دردناک عذاب ہے اور انہیں ابراھیم کے مہمانوں کا حال سنا دو جب اس کے گھر میں داخل ہوئے اور کہا سلام اُس نے کہا بے شک ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے
265
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)