An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Hijr

سورۃ الحِجر

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِيۡنَۙ ۝٧٣ فَجَعَلۡنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍؕ ۝٧٤ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـلۡمُتَوَسِّمِيۡنَ ۝٧٥ وَاِنَّهَا لَبِسَبِيۡلٍ مُّقِيۡمٍ ۝٧٦ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ۝٧٧ وَاِنۡ كَانَ اَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ لَظٰلِمِيۡنَۙ ۝٧٨ فَانۡـتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡۘ وَاِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِيۡنٍؕ ۝٧٩ وَلَـقَدۡ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ الۡحِجۡرِ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ ۝٨٠ وَاٰتَيۡنٰهُمۡ اٰيٰتِنَا فَكَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَۙ ۝٨١ وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ ۝٨٢ فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِيۡنَۙ ۝٨٣ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَؕ ۝٨٤ وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَـقِّؕ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِيۡلَ ۝٨٥ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ ۝٨٦ وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنٰكَ سَبۡعًا مِّنَ الۡمَـثَانِىۡ وَالۡـقُرۡاٰنَ الۡعَظِيۡمَ ۝٨٧ لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ اِلٰى مَا مَتَّعۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝٨٨ وَقُلۡ اِنِّىۡۤ اَنَا النَّذِيۡرُ الۡمُبِيۡنُۚ ۝٨٩ كَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَى الۡمُقۡتَسِمِيۡنَۙ ۝٩٠
پھر دن نکلتے ہی اُنہیں ہولناک آواز نے آ لیا پھر ہم نے ان بستیوں کو زیرو زبر کر دیا اور اُن پر کنکر کے پتھر برسائے بے شک اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کے لیے نشانیاں ہیں اور بے شک یہ بستیاں سیدھے راستے پر واقع ہیں بے شک اس میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں اوربن کے لوگ بھی بدکار تھے پھر ہم نےاُن سےبھی بدلہ لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلے راستہ پر واقع ہیں او ربے شک حجر والوں نے رسولوں کو جھٹلایا تھا اور ہم نے انہیں اپنی نشانیاں بھی دی تھیں پر وہ اُن سے روگردانی کرتے تھے او وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں پھر اُنہیں صبح کے وقت سخت آواز نے آ پکڑا پھر اُن کے دنیاوی ہنر ان کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور اُن کی درمیانی چیزوں کو بغیر حکمت کے پیدا نہیں کیا اور قیامت ضرور آنے والی ہے پر تو ان سے خوش خلقی کے ساتھ کنارہ کر بے شک تیرا رب وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا اور تو اپنی آنکھ اٹھا کر بھی ان چیزوں کو نہ دیکھ جو ہم نے مختلف قسم کے کافروں کو استعمال کے لیے دے رکھی ہیں اور ان پر غم نہ کر اور اپنے بازو ایمان والوں کے لیے جھکا دے اور کہہ دو بے شک میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں جیسا ہم نے (عذاب) ان بانٹنے والو ں پر بھیجا ہے
267
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)