An Error Occured Click to Reload Again


Sura Ta-Ha

سورۃ طٰه

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَاَنَا اخۡتَرۡتُكَ فَاسۡتَمِعۡ لِمَا يُوۡحٰى ۝١٣ اِنَّنِىۡۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدۡنِىۡ ۙ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكۡرِىۡ ۝١٤ اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَـةٌ اَكَادُ اُخۡفِيۡهَا لِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا تَسۡعٰى ۝١٥ فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ فَتَرۡدٰى ۝١٦ وَمَا تِلۡكَ بِيَمِيۡنِكَ يٰمُوۡسٰى ۝١٧ قَالَ هِىَ عَصَاىَۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَيۡهَا وَاَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَـنَمِىۡ وَلِىَ فِيۡهَا مَاٰرِبُ اُخۡرٰى ۝١٨ قَالَ اَلۡقِهَا يٰمُوۡسٰى ۝١٩ فَاَلۡقٰٮهَا فَاِذَا هِىَ حَيَّةٌ تَسۡعٰى ۝٢٠ قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡ سَنُعِيۡدُهَا سِيۡرَتَهَا الۡاُوۡلٰى ۝٢١ وَاضۡمُمۡ يَدَكَ اِلىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ اٰيَةً اُخۡرٰىۙ ۝٢٢ لِنُرِيَكَ مِنۡ اٰيٰتِنَا الۡـكُبۡـرٰىۚ ۝٢٣ اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۝٢٤ قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىْۙ ۝٢٥ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىْۙ ۝٢٦ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِیْۙ ۝٢٧ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِیْ ۝٢٨ وَاجۡعَلْ لِّىۡ وَزِيۡرًا مِّنۡ اَهۡلِىْۙ ۝٢٩ هٰرُوۡنَ اَخِىۙ ۝٣٠ اشۡدُدۡ بِهٖۤ اَزۡرِىْۙ ۝٣١ وَاَشۡرِكۡهُ فِىۡۤ اَمۡرِىْۙ ۝٣٢ كَىۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيۡرًاۙ ۝٣٣ وَّنَذۡكُرَكَ كَثِيۡرًاؕ ۝٣٤ اِنَّكَ كُنۡتَ بِنَا بَصِيۡرًا ۝٣٥ قَالَ قَدۡ اُوۡتِيۡتَ سُؤۡلَـكَ يٰمُوۡسٰى ۝٣٦ وَلَـقَدۡ مَنَـنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً اُخۡرٰٓىۙ ۝٣٧ اِذۡ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّكَ مَا يُوۡحٰٓىۙ ۝٣٨
اور میں نے تجھے پسند کیا ہے جو کچھ وحی کی جارہی ہےاسے سن لو بے شک میں ہی الله ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں پس میری ہی بندگی کر اور میری ہی یاد کے لیے نماز پڑھا کر بے شک قیامت آنے والی ہے میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ مل جائے سو تمہیں قیامت سے ایسا شخص باز نہ رکھنے پائے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اوراپنی خواہشوں پر چلتا ہے پھر تم تباہ ہوجاؤ اور اے موسیٰؑ تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے کہا یہ میری لاٹھی ہے ا س پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے اور بھی فائدے ہیں فرمایا اے موسیٰ اسے ڈال دو پھر اسے ڈال دیا تو اسی وقت وہ دوڑتا ہوا سانپ ہو گیا فرمایا اسے پکڑ لے اور نہ ڈر ہم ابھی اسےپہلی حالت پر پھیر دیں گے اور اپنا ہاتھ اپنی بغل سے ملا دے بلا عیب سفید ہو کر نکلے گا یہ دوسری نشانی ہے تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیوں میں سے بعض دکھائیں فرعون کے پاس جا بے شک وہ سرکش ہو گیا ہے کہا اے میرے رب میرا سینہ کھول دے اورمیرا کام آسان کر اور میری زبان سے گرہ کھول دے کہ میری بات سمجھ لیں اور میرے لیے میرے کنبے میں سے ایک معاون بنا دے ہارون کو جو میرا بھائی ہے ا س سے میری کمر مضبوط کر دے اور اسے میرے کام میں شریک کر دے تاکہ ہم تیری پاک ذات کا بہت بیان کریں اور تجھے بہت یاد کریں بے شک تو ہمیں خوب دیکھتا ہے فرمایا اے موسیٰ تیری درخواست منظور ہے اورالبتہ تحقیق ہم نے تجھ پر ایک دفعہ اور بھی احسان کیا ہے جب ہم نے تیری ماں کے دل میں بات ڈال دی تھی
314
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)