Sura Al-Shuara
سورۃ الشُّعَرَاء
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
وَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۚ ٦٥ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَؕ ٦٦ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ٦٧ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ٦٨ وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَۘ ٦٩ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ٧٠ قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ ٧١ قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ ٧٢ اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ ٧٣ قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰ لِكَ يَفۡعَلُوۡنَ ٧٤ قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ٧٥ اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَۖ ٧٦ فَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ٧٧ الَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ ٧٨ وَالَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ ٧٩ وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِۙ ٨٠ وَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ ٨١ وَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ ٨٢ رَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ ٨٣ وَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ٨٤ وَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ ٨٥ وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ٨٦ وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ ٨٧ يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ ٨٨ اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ ٨٩ وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ ٩٠
اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے اور انہیں ابراھیم کی خبر سنا دے جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکوں کے ساتھ شامل کر اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی