An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Shuara

سورۃ الشُّعَرَاء

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ۝٩١ وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ۝٩٢ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ ۝٩٣ فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ ۝٩٤ وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ۝٩٥ قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ ۝٩٦ تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ ۝٩٧ اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٩٨ وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۝٩٩ فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ ۝١٠٠ وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ ۝١٠١ فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١٠٢ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٠٣ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٠٤ كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٠٥ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٠٦ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٠٧ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٠٨ وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۚ ۝١٠٩ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِؕ ۝١١٠ قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ ۝١١١ قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَۚ ۝١١٢ اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَۚ ۝١١٣ وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ۝١١٤ اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ ۝١١٥ قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ ۝١١٦ قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ ۖۚ ۝١١٧
اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں اور نہ کوئی مخلص دوست ہے پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے
372
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)