An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Shuara

سورۃ الشُّعَرَاء

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١١٨ فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۚ ۝١١٩ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ ۝١٢٠ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٢١ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٢٢ كَذَّبَتۡ عَادُࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَۖۚ ۝١٢٣ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٢٤ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٢٥ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٢٦ وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝١٢٧ اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ ۝١٢٨ وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَۚ ۝١٢٩ وَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَۚ ۝١٣٠ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٣١ وَاتَّقُوا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَۚ ۝١٣٢ اَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ۚۙ ۝١٣٣ وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۚ ۝١٣٤ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ ۝١٣٥ قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ ۝١٣٦ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝١٣٧ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَۚ ۝١٣٨ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٣٩ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٤٠ كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٤١ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٤٢
پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے البتہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو چارپایوں اور اولاد سے اور باغوں اور چشموں سے تمہیں مدد دی میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے اور ہمیں عذاب نہیں ہوگا پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
373
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)