An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Shuara

سورۃ الشُّعَرَاء

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٤٣ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٤٤ وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝١٤٥ اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ ۝١٤٦ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ۝١٤٧ وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌۚ ۝١٤٨ وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَۚ ۝١٤٩ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٥٠ وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ ۝١٥١ الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ ۝١٥٢ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۚ ۝١٥٣ مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَاۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ ۝١٥٤ قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۚ ۝١٥٥ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ۝١٥٦ فَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ ۝١٥٧ فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٥٨ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٥٩ كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطِࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَۖۚ ۝١٦٠ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٦١ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٦٢ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٦٣ وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝١٦٤ اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ۝١٦٥ وَتَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ ۝١٦٦
میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا یعنی باغوں اور چشموں میں اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے لوط کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو
374
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)