Sura Al-Shuara
سورۃ الشُّعَرَاء
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ ١٦٧ قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ ١٦٨ رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ ١٦٩ فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ١٧٠ اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَۚ ١٧١ ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَۚ ١٧٢ وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ١٧٣ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٧٤ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٧٥ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ١٧٦ اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ١٧٧ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ١٧٨ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ١٧٩ وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٨٠ اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَۚ ١٨١ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ ١٨٢ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَۚ ١٨٣ وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ١٨٤ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ ١٨٥ وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَاِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۚ ١٨٦ فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ ١٨٧ قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ١٨٨ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ١٨٩
کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو اور صحیح ترازو سے تولا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا