Sura Al-Shuara
سورۃ الشُّعَرَاء
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٩٠ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٩١ وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٩٢ نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ ١٩٣ عَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ ١٩٤ بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ ١٩٥ وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ ١٩٦ اَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ ١٩٧ وَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ ١٩٨ فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ ١٩٩ كَذٰ لِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ ٢٠٠ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ ٢٠١ فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ ٢٠٢ فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ ٢٠٣ اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ٢٠٤ اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ ٢٠٥ ثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ ٢٠٦ مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ ٢٠٧ وَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَۛۖ ٢٠٨ ذِكۡرٰىۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ٢٠٩ وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ ٢١٠ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ ٢١١ اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ ٢١٢ فَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَۚ ٢١٣ وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ ٢١٤ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ٢١٥
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو صاف عربی زبان میں اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے کیا ہمارے عذاب کو جلد چاہتے ہیں بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرا اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ