An Error Occured Click to Reload Again


Sura As-Saaffat

سورۃ الصَّافات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌؕ ۝٤ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِؕ ۝٥ اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِࣙ الۡكَوَاكِبِۙ ۝٦ وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍۚ ۝٧ لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ۝٨ دُحُوۡرًاࣙ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ ۝٩ اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۝١٠ فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ ۝١١ بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ ۝١٢ وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ ۝١٣ وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ ۝١٤ وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۖۚ ۝١٥ ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ۝١٦ اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ ۝١٧ قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَۚ ۝١٨ فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ ۝١٩ وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ۝٢٠ هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ ۝٢١ اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ ۝٢٢ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ ۝٢٣ وَقِفُوۡهُمۡ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ ۝٢٤ مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ ۝٢٥ بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ ۝٢٦ وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ۝٢٧ قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ ۝٢٨ قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَۚ ۝٢٩
البتہ تمہارا معبود ایک ہی ہے آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر کی سب چیزو ں کا اور مشرقوں کا رب ہے ہم نے نیچے کے آسمان کو ستاروں سے سجایا ہے اور اسے ہر ایک سرکش شیطان سے محفوظ رکھا ہے وہ عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں بھگانے کے لیے اور اُن پر ہمیشہ کا عذاب ہے مگر جو کوئی اچک لے جائے تو اُس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارہ پڑتا ہے پس اُن سے پوچھیئے کیا ان کا بنانا زیادہ مشکل ہے یا اُن کا جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے بے شک ہم نے انہیں لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے بلکہ آپ نے تو تعجب کیاہے اور وہ ٹھٹھا کرتے ہیں اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ہسنی کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو محض صریح جادو ہے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی کہہ دو ہاں اور تم ذلیل ہونے والے ہوگے پس وہ تو ایک زور کی آواز ہو گی پس ناگہان وہ دیکھنے لگیں گے اور کہیں گے ہائے ہماری کمبختی! جزا کا دن یہی ہے یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے اُنہیں جمع کر دو جنہوں نے ظلم کیا اور اُن کی بیویوں کو اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے سوائے الله کے پھر اِنہیں جہنم کے راستے کی طرف ہانک کر لے جاؤ اور انہیں کھڑا کر و ان سے دریافت کرنا ہے تمہیں کیا ہوا کہ آپس میں ایک دوسرےے کی مدد نہیں کرتے بلکہ آج کے دن وہ سر جھکائے کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھے گا کہیں گے بے شک تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے
447
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)