An Error Occured Click to Reload Again


Sura As-Saaffat

سورۃ الصَّافات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ ۝٣٠ فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ ۝٣١ فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ ۝٣٢ فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ ۝٣٣ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ ۝٣٤ اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ ۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ ۝٣٥ وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍؕ ۝٣٦ بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۝٣٧ اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِۚ ۝٣٨ وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ ۝٣٩ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝٤٠ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ۝٤١ فَوَاكِهُۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ ۝٤٢ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ ۝٤٣ عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ ۝٤٤ يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ ۝٤٥ بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۖۚ ۝٤٦ لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ ۝٤٧ وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ ۝٤٨ كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ ۝٤٩ فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ۝٥٠ قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ ۝٥١ يَقُوۡلُ اَءِنَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ ۝٥٢ ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ ۝٥٣ قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ۝٥٤ فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ ۝٥٥ قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ ۝٥٦
اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے پھر ہم سب پر ہمارے رب کا قول پورا ہو گیا کہ ہم سب عذاب چکھنے والے ہیں پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے پھر اُس دن عذاب میں وہ سب یکساں ہو ں گے بے شک ہم مجرمو ں سے ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں بے شک وہ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ سوائے الله کے اور کوئی معبود نہیں تو وہ تکبر کیا کرتے تھے اور وہ کہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے چھوڑ دیں گے بلکہ وہ حق لایا ہے اور اس نے سب رسولوں کی تصدیق کی ہے بے شک اب تم دردناک عذاب چکھو گے اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے مگر جو الله کے خاص بندے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے رزق معلوم ہے میوے اور انہیں کوعزت دی جائے گی نعمتوں کے باغوں میں ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا سفید پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی نہ اُس میں درد سر ہوگا اور نہ اُنہیں اُس سے نشہ ہوگا اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی گویا کہ وہ پردہ میں رکھے ہوئے انڈے ہیں پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو تصدیق کرنے والوں میں ہے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا کہے گا کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو پس وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے درمیان دیکھے گا کہے گا الله کی قسم! تو تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے
448
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)