An Error Occured Click to Reload Again


Sura As-Saaffat

سورۃ الصَّافات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ ۝٥٧ اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ ۝٥٨ اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ ۝٥٩ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ ۝٦٠ لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ ۝٦١ اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ ۝٦٢ اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ ۝٦٣ اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ ۝٦٤ طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ ۝٦٥ فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَؕ ۝٦٦ ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ ۝٦٧ ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ ۝٦٨ اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ ۝٦٩ فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ ۝٧٠ وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝٧١ وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ ۝٧٢ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ ۝٧٣ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝٧٤ وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَۖ ۝٧٥ وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۖ ۝٧٦ وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَۖ ۝٧٧ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ ۝٧٨ سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٧٩ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝٨٠ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝٨١ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ۝٨٢
اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں مگر ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا بے شک یہی بڑی کامیابی ہے ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے کیا یہ اچھی مہمانی ہے یا تھوہر کا درخت بے شک ہم نے اسے ظالموں کے لئےآزمائش بنایاہے بے شک وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ میں اُگتا ہے اس کا پھل گویا کہ سانپوں کے پھن ہیں پس بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے اپنے پیٹ بھر لیں گے پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا کر دیا جائے گا پھر بے شک دوزخ کی طرف ان کا لوٹنا ہو گا کیوں کہ انہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہ پایا تھا پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں اور البتہ ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے تھے پھر دیکھ جنہیں ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا مگر الله کے خالص بندے اور ہمیں نوح نے پکارا پس ہم کیا خوب جواب دینے والے ہیں اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والی کر دیا اور ہم نے ان کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی کہ سارے جہان میں نوح پر سلام ہو بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں تھے پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا
449
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)