An Error Occured Click to Reload Again


Sura As-Saaffat

سورۃ الصَّافات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَۘ ۝٨٣ اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ ۝٨٤ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَۚ ۝٨٥ اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ ۝٨٦ فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٨٧ فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ ۝٨٨ فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ ۝٨٩ فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ ۝٩٠ فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَۚ ۝٩١ مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ ۝٩٢ فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢـا بِالۡيَمِيۡنِ ۝٩٣ فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ ۝٩٤ قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ ۝٩٥ وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ ۝٩٦ قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ ۝٩٧ فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ ۝٩٨ وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ ۝٩٩ رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ ۝١٠٠ فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ ۝١٠١ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰىؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ ۝١٠٢ فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِۚ ۝١٠٣ وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ ۝١٠٤ قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَاۚ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝١٠٥ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ ۝١٠٦ وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ ۝١٠٧
اور بے شک اسی کے طریق پر چلنے والوں میں ابراھیم بھی تھا جب کہ وہ پاک دل سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوا جب کہ ا س نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو کیا تم جھوٹے معبودوں کو الله کے سوا چاہتے ہو پھر تمہارا پروردگارِ عالم کی نسبت کیا خیال ہے پھر اس نے ایک بار ستاروں میں غور سے دیکھا پھر کہا بے شک میں بیمار ہوں پس وہ لوگ اس کے ہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس پھرے پس وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے پاس گیا پھر کہا کیاتم کھاتے نہیں تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا پھر وہ اس کی طرف دوڑتے ہوئے بڑھے کہا کیا تم پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو حالانکہ الله ہی نے تمہیں پیدا کیا اور جو تم بناتے ہو انہوں نے کہا ا س کے لیے ایک مکان بناؤ پھر اس کو آگ میں ڈال دو پس انہوں نے اس سے داؤ کرنے کا ارادہ کیا سو ہم نے انہیں ذلیل کر دیا اور کہا میں نے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راہ بتائے گا اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر پس ہم نے اسے ایک لڑکے حلم والے کی خوشخبری دی پھر جب وہ اس کے ہمراہ چلنے پھرنے لگا کہا اے بیٹے! بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر کر رہا ہوں پس دیکھ تیری کیا رائےہے کہا اے ابا! جو حکم آپ کو ہوا ہے کر دیجیئے آپ مجھے انشاالله صبر کرنے والوں میں پائیں گے پس جب دونوں نے تسلیم کر لیا اور اس نے پیشانی کے بل ڈال دیا اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراھیم! تو نے خواب سچا کر دکھایا بے شک ہم اسی طرح ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں البتہ یہ صریح آزمائش ہے اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ ا سکے عوض دیا
450
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)