Sura As-Saaffat
سورۃ الصَّافات
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ ١٠٨ سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ ١٠٩ كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ١١٠ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ١١١ وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ ١١٢ وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ ١١٣ وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَۚ ١١٤ وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۚ ١١٥ وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَۚ ١١٦ وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَۚ ١١٧ وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۚ ١١٨ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ١١٩ سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ١٢٠ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ١٢١ اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ١٢٢ وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ١٢٣ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ١٢٤ اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ ١٢٥ اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ١٢٦ فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ ١٢٧ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ١٢٨ وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ١٢٩ سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ ١٣٠ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ١٣١ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ١٣٢ وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ١٣٣
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات ان کے لیے رہنے دی ابراھیم پر سلام ہو اسی طرح ہم نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگو ں میں سے ہوگا اور ہم نے ابراھیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان کی اولاد میں سے کوئی نیک بھی ہیں اور کوئی اپنے آپ پر کھلم کھلا ظلم کرنے والے ہیں اور البتہ ہم نےموسیٰ اور ہارون پراحسان کیا او رہم نے ان دونوں کو اور اُن کی قوم کو بڑی مصیبت سے نجات دی اور ہم نے اُن کی مدد کی پس وہی غالب رہے اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب دی اور ہم نے دونوں کو راہِ راست پر چلایا اور ان کے لیے آئندہ نسلوں میں یہ باقی رکھا کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں بے شک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے اور بے شک الیاس رسولوں میں سے تھا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر بنانے والے کو چھوڑدیتے ہو الله کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا رب ہے پس انہوں نے اس کو جھٹلایا پس بے شک وہ حاضر کیے جائیں گے مگرجو الله کے خالص بندے ہیں اور ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں چھوڑا کہ الیاس پر سلام ہو بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا اور بے شک لوط بھی رسولوں میں سے تھا