An Error Occured Click to Reload Again


Sura Ad-Dukhan

سورۃ الدّخان

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ ۝٢٧ كَذٰ لِكَ وَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ ۝٢٨ فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ ۝٢٩ وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ ۝٣٠ مِنۡ فِرۡعَوۡنَؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ ۝٣١ وَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۚ ۝٣٢ وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ ۝٣٣ اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ۝٣٤ اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ ۝٣٥ فَاۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۝٣٦ اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ ۝٣٧ وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ ۝٣٨ مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۝٣٩ اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۝٤٠ يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡــًٔا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ ۝٤١ اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝٤٢ اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ ۝٤٣ طَعَامُ الۡاَثِيۡمِۛۚۖ ۝٤٤ كَالۡمُهۡلِۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ ۝٤٥ كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ ۝٤٦ خُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِۖ ۝٤٧ ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ ۝٤٨
اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی (یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی بے شک یہ لوگ کہتے ہیں کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے بے شک تھوہر کا درخت گناہگارو ں کا کھانا ہے پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو
498
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)