Sura Ar-Rahman
سورۃ الرَّحمٰن
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ ١٤ وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ ١٥ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٦ رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ ١٧ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٨ مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ ١٩ بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ ٢٠ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢١ يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ٢٢ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢٣ وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ ٢٤ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢٥ كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍۚۖ ٢٦ وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِۚ ٢٧ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢٨ يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍۚ ٢٩ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٣٠ سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِۚ ٣١ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٣٢ يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ ٣٣ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٣٤ يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍࣙۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِۚ ٣٥ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٣٦ فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِۚ ٣٧ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٣٨
اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا اور اس نے جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان دونوں میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اور سمند ر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے جو کوئی زمین پر ہے فنا ہوجانے والا ہے اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ہر روز وہ ایک کام میں ہے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اے جن و انس ہم تمہارے لیے جلد ہی فارغ ہو جائیں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اے جنوں اور انسانوں کے گروہ اگر تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ تم بغیر زور کے نہ نکل سکو گے (اور وہ ہے نہیں) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے تم پر آگے کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم بچ نہ سکو گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر گلابی تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے