An Error Occured Click to Reload Again


Sura Ar-Rahman

سورۃ الرَّحمٰن

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ ۝٣٩ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٤٠ يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِۚ ۝٤١ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٤٢ هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَۘ ۝٤٣ يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍۚ ۝٤٤ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٤٥ وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ ۝٤٦ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ ۝٤٧ ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ ۝٤٨ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٤٩ فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِۚ ۝٥٠ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٥١ فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِۚ ۝٥٢ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٥٣ مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍؕ وَجَنَا الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍۚ ۝٥٤ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٥٥ فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ ۝٥٦ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ۝٥٧ كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ۝٥٨ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٥٩ هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُۚ ۝٦٠ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٦١ وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ ۝٦٢ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ ۝٦٣ مُدۡهَآمَّتٰنِۚ ۝٦٤ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ۝٦٥ فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ ۝٦٦
پس اس دن اپنے گناہ کی بات نہ کوئی انسان اور نہ کوئی جن پوچھا جائے گا پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے مجرم اپنے چہرے کے نشان سے پہچانے جائیں گے پس پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے گناہ گار جہنم میں اور کھولتے ہوئے پانی میں تڑپتے پھریں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اوراس کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے دو باغ ہوں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے جن میں بہت سی شاخیں ہوں گی پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان دونوں میں دو چشمے جاری ہوں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان دونوں میں ہر میوہ کی دو قسمیں ہوں گی پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ایسے فرشو ں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کہ جن کا استر مخملی ہوگا اور دونوں باغوں کا میوہ جھک رہا ہوگا پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان میں نیچی نگاہوں والی عورتیں ہوں گی نہ تو انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے اور ان دو کے علاوہ اور دو باغ ہوں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے وہ دونوں بہت ہی سبز ہوں گے پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان دونوں میں دو چشمے ابلتےہوئے ہوں گے
534
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)