An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Waqia

سورۃ الواقِعَة

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ ۝٥٢ فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَۚ ۝٥٣ فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِۚ ۝٥٤ فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ ۝٥٥ هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ ۝٥٦ نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ ۝٥٧ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ ۝٥٨ ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ ۝٥٩ نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ ۝٦٠ عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۝٦١ وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ ۝٦٢ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ ۝٦٣ ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ ۝٦٤ لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ ۝٦٥ اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ ۝٦٦ بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ۝٦٧ اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ ۝٦٨ ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ ۝٦٩ لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ ۝٧٠ اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ ۝٧١ ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ ۝٧٢ نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَۚ ۝٧٣ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ۝٧٤ فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ ۝٧٥ وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ ۝٧٦
البتہ تھوہر کا درخت کھانا ہوگا پھر اس سے پیٹ بھرنے ہوں گے پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا پھر پینا ہو گا پیاسے اونٹوں کا سا پینا قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہو گی ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں اس بات سے کہ ہم تم جیسے لوگ بدل لائیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا کھڑا کریں جو تم نہیں جانتے اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے بھلا دیکھو جو کچھ تم بوتے ہو کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ کہ بے شک ہم پر تو تاوان پڑ گیا بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے بھلا دیکھو تو سہی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے پھر میں تاروں کے ڈوبنے کی قسم کھاتا ہوں اور بے شک اگر سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
537
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)