Sura Al-Qalam
سورۃ القَلَم
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ ٧ فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ ٨ وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ ٩ وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ ١٠ هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ ١١ مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ ١٢ عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰ لِكَ زَنِيۡمٍۙ ١٣ اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ ١٤ اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ ١٥ سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ ١٦ اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ ١٧ وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ ١٨ فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ ١٩ فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ ٢٠ فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ ٢١ اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ ٢٢ فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ ٢٣ اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ ٢٤ وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ ٢٥ فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ ٢٦ بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ٢٧ قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ ٢٨ قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ٢٩ فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ ٣٠ قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ ٣١
بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے پس آپ جھٹلانےوالوں کا کہا نہ مانیں وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھاہوا گناہگار ہے بڑا اجڈ اس کے بعد بد اصل بھی ہے اس لئے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے اور انشاالله بھی نہ کہا تھا پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا درآنحالیکہ وہ سونے والے تھے پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا پھر وہ صبح کو پکارنے لگے کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تم نے پھل توڑنا ہے پھر وہ آپس میں چپکے چپکے یہ کہتے ہوئے چلے کہ تمہارے باغ میں آج کوئی محتاج نہ آنے پائے اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے پس جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہنے لگےکہ ہم تو راہ بھول گئے ہیں بلکہ ہم تو بدنصیب ہیں پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے انہوں نے کہا ہائے افسوس بے شک ہم سرکش تھے