Sura Al-Haaqqa
سورۃ الحَاقَّة
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ ١٣ وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ ١٤ فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ ١٥ وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌۙ ١٦ وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَاؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌؕ ١٧ يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ ١٨ فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡۚ ١٩ اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡۚ ٢٠ فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ ٢١ فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ٢٢ قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ ٢٣ كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓـــًٔاۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ ٢٤ وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖࣙۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡۚ ٢٥ وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡۚ ٢٦ يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَۚ ٢٧ مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ ٢٨ هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡۚ ٢٩ خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُۙ ٣٠ ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُۙ ٣١ ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُؕ ٣٢ اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ ٣٣ وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ ٣٤
پھر جب صور میں پھونکا جائے گا ایک بار پھونکا جانا اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے پس اس دن قیامت ہو گی اور آسمان پھٹ جائے گا اوروہ اس دن بودا ہوگا اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے اور عرشِ الہیٰ کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے اس دن تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز مخفی نہ رہے گا جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ کہے گا لو میرا اعمال نامہ پڑھو بے شک میں سمجھتا تھا کہ میں اپنا حساب دیکھوں گا سووہ دل پسند عیش میں ہو گا بلند بہشت میں جس کے میوے جھکے ہوں گے کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو کہے گا اے کاش میرا اعمال نامہ نہ ملتا اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے کاش وہ (موت) خاتمہ کرنے والی ہوتی میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا مجھ سے میری حکومت بھی جاتی رہی اسے پکڑو اسے طوق پہنا دو پھر اسے دوزخ میں ڈال دو پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے اور نہ وہ مسکین کے کھانا کھلانے کی رغبت دیتا تھا