Sura Al-Maarij
سورۃ المعَارج
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا ٥ اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًاۙ ٦ وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًاؕ ٧ يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ ٨ وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ ٩ وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًاۖۚ ١٠ يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ ١١ وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ ١٢ وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ ١٣ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًاۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ ١٤ كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ ١٥ نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى ۖۚ ١٦ تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ ١٧ وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى ١٨ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًاۙ ١٩ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًاۙ ٢٠ وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًاۙ ٢١ اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ ٢٢ الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ ٢٣ وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ ٢٤ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ ٢٥ وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ ٢٦ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۚ ٢٧ اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ ٢٨ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ ٢٩ اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَۚ ٣٠ فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَۚ ٣١
آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا وہ انہیں دکھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے کھالوں کو اتارنے والی اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے مگر وہ نمازی جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے سائل اور غیر سائل کے لیے اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں