Sura Al-Muddaththir
سورۃ المدَّثِّر
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰ لِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ ٣١ كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ ٣٢ وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ ٣٣ وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ ٣٤ اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ ٣٥ نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ ٣٦ لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ ٣٧ كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌۙ ٣٨ اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛؕ ٣٩ فِىۡ جَنّٰتٍۛ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ ٤٠ عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ ٤١ مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ ٤٢ قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ ٤٣ وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ ٤٤ وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ ٤٥ وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ ٤٦ حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ ٤٧ فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ ٤٨ فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ ٤٩
اور ہم نے دوزخ پر فرشتے ہی رکھے ہیں اور ان کی تعداد کافروں کے لیے آزمائش بنائی ہے تاکہ جن کو کتاب دی گئی ہے وہ یقین کر لیں اور ایمان داروں کا ایمان بڑھے اورتاکہ اہلِ کتاب اور ایمان دار شک نہ کریں اور تاکہ جن کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے اورکافر یہ کہیں کہ الله کی اس بیان سے کیاغرض ہے اور الله اس طرح سے جسے چاہتاہے گمراہ کر تا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور آپ کے رب کے لشکروں کو اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور دوزخ (کا حال بیان کرنا)صرف آدمیوں کی نصیحت کے لیے ہے نہیں نہیں قسم ہے چاند کی اور رات کی جب وہ ڈھلے اور صبح کی جب وہ روشن ہوجائے کہ وہ (دوزخ) بڑی بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے انسان کو ڈرانے والی ہے تم میں سے ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے یا پیچھے ہٹے ہر شخص اپنے اعمال کے سبب گروی ہے مگر داہنے والے باغوں میں ہو ں گے ایک دوسرے سے پوچھیں گے گناہگارو ں کی نسبت کس چیز نے تمہیں دوزخ میں ڈالا وہ کہیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے اور نہ ہم مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیاکرتے تھے اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے یہاں تک کہ ہمیں موت آ پہنچی پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی پسانہیں کیا ہو گیا کہ وہ نصیحت سے منہ موڑرہے ہیں