Sura At-Takathur
سورۃ التّکاثُر
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ ٩ وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ ١٠ اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ ١١ اَلۡقَارِعَةُۙ ١ مَا الۡقَارِعَةُ ۚ ٢ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُؕ ٣ يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ ٤ وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ ٥ فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٦ فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍؕ ٧ وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٨ فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌؕ ٩ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡؕ ١٠ نَارٌ حَامِيَةٌ ١١ اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ ١ حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ ٢ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ ٣ ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ ٤ كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ ٥ لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ ٦ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ ٧ ثُمَّ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ ٨
پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا کھڑکھڑانے والی وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے وہ دھکتی ہوئی آگ ہے تمہیں حرص نے غافل کر دیا یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں ایسا نہیں آئندہ تم جان لو گے پھر ایسا نہیں چاہیئے آئندہ تم جان لو گے ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا