Sura Sad
سورۃ صٓ
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ ١٦١ مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ ١٦٢ اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ ١٦٣ وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ١٦٤ وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ ١٦٥ وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ١٦٦ وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ١٦٧ لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ١٦٨ لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ١٦٩ فَكَفَرُوۡا بِهٖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ١٧٠ وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ١٧١ اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ١٧٢ وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ١٧٣ فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ١٧٤ وَّاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ١٧٥ اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ١٧٦ فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ١٧٧ وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ١٧٨ وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ١٧٩ سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۚ ١٨٠ وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَۚ ١٨١ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ١٨٢ صٓ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ ١ بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ ٢ كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ ٣
پس بے شک تم اور جنہیں تم پوجتے ہو کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں اور بے شک ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں اور وہ تو کہا کرتے تھے اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کتاب ہوتی تو ہم الله کے خالص بندے ہوتے پس انہوں نے اس کا انکار کیا سو وہ جان لیں گے اور ہمارا حکم ہمارے بندوں کے حق میں جو رسول ہیں پہلے سے ہو چکا ہے بے شک وہی مدد دیئے جائیں گے اور بےشک ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا پھر آپ ان سے کچھ مدت تک منہ موڑ لیجیئے اور انہیں دیکھتے رہیئے پس وہ بھی دیکھ لیں گے کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے اور ان سے کچھ مدت منہ موڑ لیجیئے اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے آپ کا رب پاک ہے عزت کا مالک ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں اور رسولوں پر سلام ہو اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے قرآن کی قسم ہے جو سراسر نصیحت ہے بلکہ جو لوگ منکر ہیں وہ محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دی ہیں سو انہوں نے بڑی ہائے پکار کی اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا