Sura Al-Jathiya
سورۃ الجَاثیَة
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
ذُقۡۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ ٤٩ اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ ٥٠ اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ ٥١ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙۚ ٥٢ يَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚۙ ٥٣ كَذٰ لِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ ٥٤ يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ ٥٥ لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ ٥٦ فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ ٥٧ فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ ٥٨ فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ٥٩ حٰمٓۚ ١ تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ ٢ اِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ٣ وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ ٤ وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ ٥ تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ ٦
چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے باغوں اور چشموں میں باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مزہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں حمۤ یہ کتاب الله زبردست حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے بے شک آسمانوں اور زمین میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں اور (نیز) تمہارے پیدا کرنے میں اور جانوروں کے پھیلانے میں یقین والوں کے لیے نشانیاں ہیں اور (نیز) رات اور دن کے بدل کر آنے میں اور اس میں جو الله نے آسمان سے رزق (پانی) نازل کیا پھر اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ کیا اور ہواؤں کے بدل کر لانے میں عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں یہ الله کی آیات ہیں جو ہم آپ کو بالکل سچی پڑھ کر سناتے ہیں پس الله اور اس کی آیات کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے