An Error Occured Click to Reload Again


Sura Adh-Dhariyat

سورۃ الذّاریَات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ فِيۡهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيۡدٌ ۝٣٥ وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ بَطۡشًا فَنَقَّبُوۡا فِى الۡبِلَادِؕ هَلۡ مِنۡ مَّحِيۡصٍ ۝٣٦ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَذِكۡرٰى لِمَنۡ كَانَ لَهٗ قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَى السَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيۡدٌ ۝٣٧ وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ ۝٣٨ فَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَقَبۡلَ الۡغُرُوۡبِۚ ۝٣٩ وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاَدۡبَارَ السُّجُوۡدِ ۝٤٠ وَاسۡتَمِعۡ يَوۡمَ يُنَادِ الۡمُنَادِ مِنۡ مَّكَانٍ قَرِيۡبٍۙ ۝٤١ يَوۡمَ يَسۡمَعُوۡنَ الصَّيۡحَةَ بِالۡحَـقِّؕ ذٰ لِكَ يَوۡمُ الۡخُـرُوۡجِ ۝٤٢ اِنَّا نَحۡنُ نُحۡىٖ وَنُمِيۡتُ وَاِلَيۡنَا الۡمَصِيۡرُۙ ۝٤٣ يَوۡمَ تَشَقَّقُ الۡاَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعًاؕ ذٰ لِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيۡرٌ ۝٤٤ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِجَـبَّارٍ فَذَكِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ يَّخَافُ وَعِيۡدِ ۝٤٥ وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًاۙ ۝١ فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًاۙ ۝٢ فَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًاۙ ۝٣ فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًاۙ ۝٤ اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌۙ ۝٥ وَّ اِنَّ الدِّيۡنَ لَوَاقِعٌؕ ۝٦
انہیں جو کچھ وہ چاہیں گے وہاں ملے گا اور ہمارے پاس اوربھی زیادہ ہے اور ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دیں جو قوت میں ان سے بڑھ کر تھیں پھر (عذاب کے وقت) شہرو ں میں دوڑتے پھرنے لگے کہ کوئی پناہ کی جگہ بھی ہے بے شک اس میں شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جس کے پاس (فہیم) دل ہو یا وہ متوجہ ہو کر (بات کی طرف) کان ہی لگا دیتا ہو اور بے شک ہم نےآسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اورجو کچھ ان کے درمیان میں ہے چھ دن میں اور ہمیں کچھ بھی تکان نہ ہوئی پس ان باتوں پر صبر کر جو وہ کہتے ہیں اور اپنے رب کی پاکیزگی بیان کر تعریف کے ساتھ دن نکلنے سے پہلے اور دن چھپنے سے پہلے اورکچھ رات میں بھی اس کی تسبیح کر اور نماز کے بعد بھی اور توجہ سے سنیئے جس دن پکارنے والا پاس سے پکارے گا جس دن وہ ایک چیخ کو بخوبی سنیں گے یہ دن قبروں سے نکلنے کا ہوگا بے شک ہم ہی زندہ کرتے اورمارتے ہیں اورہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے جس دن ان پر سے زمین پھٹ جائے گی لوگ دوڑتے ہوئے نکل آئيں گے یہ لوگو ں کا جمع کرنا ہمیں بہت آسان ہے ہم جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور آپ ا ن پر کچھ زبردستی کرنے والے نہیں پھر آپ قرآن سے اس کو نصیحت کیجیئے جو میرے عذاب سے ڈرتا ہو قسم ہے ان ہواؤں کی جو (غبار وغیرہ) اڑانے والی ہیں پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلنے والی ہیں پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے اور بے شک اعمال کی جزا ضرور ہونے والی ہے
521
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)