An Error Occured Click to Reload Again


Sura An-Najm

سورۃ النّجْم

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ ۝١ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰىۚ ۝٢ وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ ۝٣ اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ ۝٤ عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ ۝٥ ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ ۝٦ وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰىؕ ۝٧ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ ۝٨ فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰىۚ ۝٩ فَاَوۡحٰۤى اِلٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ ۝١٠ مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى ۝١١ اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى ۝١٢ وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ ۝١٣ عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى ۝١٤ عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ ۝١٥ اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ ۝١٦ مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى ۝١٧ لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى ۝١٨ اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ ۝١٩ وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى ۝٢٠ اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى ۝٢١ تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى ۝٢٢ اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ ۝٢٣ اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰىۖ ۝٢٤ فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى ۝٢٥
ستارے کی قسم ہے جب وہ ڈوبنے لگے تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اورنہ بہکا ہے اور نہ وہ اپنی خواہش سے کچھ کہتا ہے یہ تو وحی ہے جو اس پر آتی ہے بڑے طاقتور (جبرائیل) نے اسے سکھایا ہے جو بڑا زور آور ہے پس وہ قائم ہوا (اصلی صورت میں) اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے پر تھا پھر نزدیک ہوا پھر اور بھی قریب ہوا پھر فاصلہ دو کمان کے برابر تھا یا اس سے بھی کم پھر اس نے الله کےبندے کے دل میں القا کیا جو کچھ القا کیا دل نے جھوٹ نہیں کہا تھا جو دیکھا تھا پھر جو کچھ اس نے دیکھا تم اس میں جھگڑتے ہو اور اس نے اس کو ایک بار اور بھی دیکھا ہے سدرة المنتہیٰ کے پاس جس کے پاس جنت الماویٰ ہے جب کہ اس سدرة پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (یعنی نور) نہ تو نظر بہکی نہ حد سے بڑھی بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں پھر کیا تم نے لات اور عزیٰ کو بھی دیکھاہے اور تیسرے منات گھٹیا کو ( دیکھا ہے) کیا تمہارے لیے بیٹے اور اس کے لیے بیٹیاں ہیں تب تو یہ بہت ہی بری تقسیم ہے یہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لیے ہیں جن پر خدا نے کوئی سندبھی نہیں اتاری وہ محض وہم اور اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رب کے ہاں سے ہدایت آ چکی ہے پھر کیا انسان کو وہی مل جاتا ہے جس کی تمنا کرتا ہے پس آخرت اور دنیا الله ہی کے اختیار میں ہے
527
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)