An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Qamar

سورۃ القَمَر

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى ۝٤٠ ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ ۝٤١ وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ ۝٤٢ وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ ۝٤٣ وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَاۙ ۝٤٤ وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ ۝٤٥ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى ۝٤٦ وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ ۝٤٧ وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ ۝٤٨ وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ ۝٤٩ وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَࣙا الۡأُوْلٰىۙ ۝٥٠ وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ ۝٥١ وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ ۝٥٢ وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ ۝٥٣ فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰىۚ ۝٥٤ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى ۝٥٥ هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى ۝٥٦ اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُۚ ۝٥٧ لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ ۝٥٨ اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ ۝٥٩ وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ ۝٦٠ وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ۝٦١ فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا۩ ۝٦٢ اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ ۝١ وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ ۝٢ وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ ۝٣
اور یہ کہ اس کی کوشش جلد دیکھی جائے گی پھر اسے پورا بدلہ دیا جائے گا اوریہ کہ سب کو آپ کے رب ہی کی طرف پہنچتا ہے اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور زندہ کرتا ہے اور یہ کہ اسی نے جوڑا نر اور مادہ کا پیدا کیا ہے ایک بوند سے جب کہ وہ ٹپکائی جائے اور یہ کہ دوسری بارزندہ کر کے اٹھانا اسی کے ذمہ ہے اور یہ کہ وہی غنی اور سرمایہ دار کرتا ہے اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا تھا اور ثمود کو پس اسے باقی نہ چھوڑا اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ زیادہ ظالم اور زيادہ سرکش تھے اور الٹی بستی کو اس نے دے ٹپکا پس اس پر وہ (تباہی) چھا گئی جوچھا گئی پس اپنے رب کی کون کون سی نعمت میں تو شک کرے گا یہ بھی ایک ڈرانے والا ہے پہلے ڈرانے والوں میں سے آنے والی قریب آ پہنچی سوائے الله کے اسے کوئی ہٹانے والا نہیں پس کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو اور ہنستے ہو اور روتے نہیں اور تم کھیل رہے ہو پس الله کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا اور اگر وہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیں اور کہیں یہ تو ہمیشہ سے چلا آتا جادو ہے اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے
529
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)