An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Hadid

سورۃ الحَدید

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ ۝٧٧ فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ ۝٧٨ لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ ۝٧٩ تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٨٠ اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ ۝٨١ وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ ۝٨٢ فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ ۝٨٣ وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ ۝٨٤ وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ۝٨٥ فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ ۝٨٦ تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۝٨٧ فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ ۝٨٨ فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌࣙۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ ۝٨٩ وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ ۝٩٠ فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ ۝٩١ وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ۝٩٢ فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ ۝٩٣ وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ ۝٩٤ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ ۝٩٥ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ۝٩٦ سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۝١ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۝٢ هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ ۝٣
کہ بے شک یہ قرآن بڑی شان والا ہے ایک پوشیدہ کتاب میں لکھا ہوا ہے جسے بغیر پاکو ں کے اور کوئی نہیں چھوتا پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے سو کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے اورتم اس وقت دیکھا کرتے ہو اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو پھر (جب قیامت آئے گی) اگر وہ مقربین میں سے ہے تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو میں اور عیش کی باغ ہیں اور اگر وہ داہنے والوں میں سے ہے تو اے شخص تو جو داہنے والوں میں سے ہے تجھ پر سلام ہو اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے تو کھولتا ہوا پانی مہمانی ہے اور دوزخ میں داخل ہونا ہے بے شک یہ تحقیقی یقینی بات ہے پس اپنے رب کی نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے الله کی پاکیزگی بیان کرتے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ زبردست حکمت والا ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے یے ہے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے وہی سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور ظاہر اور پوشیدہ ہے اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے
538
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)