Sura Al-Muddaththir
سورۃ المدَّثِّر
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ ١ قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ ٢ وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ ٣ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ ٤ وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ ٥ وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ ٦ وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ ٧ فَاِذَا نُقِرَ فِى النَّاقُوۡرِۙ ٨ فَذٰ لِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ ٩ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ ١٠ ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًاۙ ١١ وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالًا مَّمۡدُوۡدًاۙ ١٢ وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًاۙ ١٣ وَّمَهَّدۡتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًاۙ ١٤ ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَۙ ١٥ كَلَّاؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًاؕ ١٦ سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًاؕ ١٧ اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ ١٨ فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ١٩ ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ٢٠ ثُمَّ نَظَرَۙ ٢١ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ ٢٢ ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ ٢٣ فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ ٢٤ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ ٢٥ سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ ٢٦ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ ٢٧ لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُۚ ٢٨ لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِۖۚ ٢٩ عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ ٣٠
اے کپڑے میں لپٹنے والے اٹھو پھر (کافروں کو) ڈراؤ اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو اور اپنے کپڑے پاک رکھو اورمیل کچیل دور کرو اوربدلہ پانے کی غرض سے احسان نہ کرو اوراپنے رب کے لیے صبر کرو پھر جب صور میں پھونکا جائے گا پس وہ اس دن بڑا کٹھن دن ہو گا کافروں پر وہ آسان نہ ہو گا مجھے اور اس کو چھوڑ دو کہ جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا اوراس کوبڑھنے والا مال دیا اور حاضر رہنے والے بیٹے دیئے اور اس کے لیے ہر طرح کا سامان تیار کر دیا پھر وہ طمع کرتا ہے کہ میں اور بڑھا دوں ہرگز نہیں بےشک وہ ہماری آیات کا سخت مخالف ہے عنقریب میں اسے اونچی گھاٹی پر چڑھاؤں گا بے شک اس نے سوچا اور اندازہ لگایا پھر اسے الله کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا پھر اسے الله کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا پھر اس نے دیکھا پھر اس نے تیوری چڑھائی اور منہ بنایا پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر کیا پھر کہا یہ تو ایک جادو ہے جو چلا آتا ہے یہ تو ہو نہ ہو آدمی کا کلام ہے عنقریب اس کو دوزخ میں ڈالوں گا اور آپ کو کیا خبر کہ دوزخ کیا ہے نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے آدمی کو جھلس دے اس پر انیس (فرشتے) مقرر ہیں