An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Mursalat

سورۃ المُرسَلات

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا ۝٣١ وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًاۙ ۝١ فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًاۙ ۝٢ وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًاۙ ۝٣ فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًاۙ ۝٤ فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًاۙ ۝٥ عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًاۙ ۝٦ اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌؕ ۝٧ فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ ۝٨ وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ ۝٩ وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ ۝١٠ وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ ۝١١ لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ ۝١٢ لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِۚ ۝١٣ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ ۝١٤ وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ۝١٥ اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ۝١٦ ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ ۝١٧ كَذٰ لِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ ۝١٨ وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ۝١٩ اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ ۝٢٠ فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ ۝٢١ اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ ۝٢٢ فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ ۝٢٣ وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ۝٢٤ اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًاۙ ۝٢٥
جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اورظالموں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) الله کی یاد کا القا کرتی ہیں الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے پس جب ستارے مٹا دیئے جائیں گے اورجب آسمان پھٹ جائیں گے اورجب پہاڑ اڑائے جائیں گے اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی فیصلہ کے دن کے لیے اور آپکو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا ایک معین اندازے تک پھر ہم نے اندازہ لگایا تو ہم تو کیسے اچھے اندازہ لگانے والے ہیں اس دن جھٹلانے والوں کے لیےتباہی ہے کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا
585
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)