Sura Abasa
سورۃ عَبَسَ
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ ٣٩ وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ ٤٠ فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ ٤١ يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَاؕ ٤٢ فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ ٤٣ اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ ٤٤ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ ٤٥ كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا ٤٦ عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ ١ اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ ٢ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ ٣ اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ ٤ اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ ٥ فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ ٦ وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ ٧ وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ ٨ وَهُوَ يَخۡشٰىۙ ٩ فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰىۚ ١٠ كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌۚ ١١ فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ ١٢ فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ ١٣ مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۙ ١٤ ۢبِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ ١٥ كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ ١٦ قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ ١٧ مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ ١٨ مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ ١٩ ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ ٢٠
سو بے شک اس کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے اور لیکن جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتارہا اور اس نے اپنے نفس کو بری خواہش سے روکا سو بے شک اس کا ٹھکانا بہشت ہی ہے آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا آپ کو اس کےذکر سے کیا واسطہ اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھیرے تھے پیغمبر چین بجیں ہوئے اور منہ موڑ لیا کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجائے یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں حالانکہ آپ پر اس کےنہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا اور وہ ڈر رہا ہے تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں ایسا نہیں چاہیئے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اس کو یاد کرے وہ عزت والے صحیفوں میں ہے جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے اس نے کس چیز سے اس کو بنایا ایک بوند سے اس کوبنایا پھر اس کا اندزہ ٹھیرایا پھراس پر راستہ آسان کر دیا