Sura Al-Inshiqaq
سورۃ الانشقاق
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ ٣٤ عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ ٣٥ هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ ٣٦ اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ ١ وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ ٢ وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ ٣ وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ ٤ وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ ٥ يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ ٦ فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ ٧ فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًاۙ ٨ وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ٩ وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ ١٠ فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًاۙ ١١ وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًاؕ ١٢ اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ١٣ اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَۛۚ ١٤ بَلٰٓىۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًاؕ ١٥ فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ ١٦ وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ ١٧ وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ١٨ لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ ١٩ فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ ٢٠ وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَؕ۩ ٢١
پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے جب آسمان پھٹ جائے گا اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے اور جب زمین پھیلا دی جائے گی اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا تو وہ موت کو پکارے گا اور دوزخ میں داخل ہوگا بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا پس شام کی سرخی کی قسم ہے اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے