Sura At-Tariq
سورۃ الطّارق
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ ١٤ ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُۙ ١٥ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُؕ ١٦ هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ ١٧ فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ ١٨ بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ ١٩ وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ ٢٠ بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌۙ ٢١ فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ ٢٢ وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ ١ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ ٢ النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ ٣ اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ ٤ فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ٥ خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ ٦ يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ ٧ اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ ٨ يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ ٩ فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ ١٠ وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ ١١ وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ ١٢ اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ ١٣ وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ ١٤ اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًاۙ ١٥ وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًاۚۖ ١٦ فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا ١٧
اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا عرش کا مالک بڑی شان والا جو چاہے کرنے والا کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا فرعون اور ثمود کے بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار آسمان اور بارش والے کی قسم ہے اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے بے شک قرآن قطعی بات ہے اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو