An Error Occured Click to Reload Again


Sura Al-Ala

سورۃ الاٴعلی

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ ۝١ الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰىۙ ۝٢ وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰىۙ ۝٣ وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰىۙ ۝٤ فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ ۝٥ سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ ۝٦ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ ۝٧ وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ۖۚ ۝٨ فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ ۝٩ سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ ۝١٠ وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ ۝١١ الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰىۚ ۝١٢ ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ ۝١٣ قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ ۝١٤ وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى ؕ ۝١٥ بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۖ ۝١٦ وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ ۝١٧ اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ ۝١٨ صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى ۝١٩ هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ ۝١ وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌۙ ۝٢ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ ۝٣ تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةًۙ ۝٤ تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ ۝٥ لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ ۝٦ لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ ۝٧
اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی اور وہ جس نے چارہ نکالا پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا جو سخت آگ میں داخل ہوگا پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا کئی چہرو ں پر اس دن ذلت برس رہی ہوگی محنت کرنے والے تھکنے والے دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہوگا جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
598
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)