An Error Occured Click to Reload Again


Sura Ad-Dhuha

سورۃ الضّحیٰ

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ ۝١٩ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰىۚ ۝٢٠ وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى ۝٢١ وَالضُّحٰىۙ ۝١ وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ ۝٢ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ ۝٣ وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ ۝٤ وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ ۝٥ اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى ۝٦ وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى ۝٧ وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ ۝٨ فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ ۝٩ وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ ۝١٠ وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ۝١١ اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ ۝١ وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ ۝٢ الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ ۝٣ وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ ۝٤ فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۙ ۝٥ اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ ۝٦ فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ ۝٧ وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَبۡ ۝٨
اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا دن کی روشنی کی قسم ہے اور رات کی جب وہ چھا جائے آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا پھر یتیم کو دبایا نہ کرو اورسائل کو جھڑکا نہ کرو اورہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے
603
Quran Majeed for Web

Offline(No Network)